سورة النسآء - آیت 118

لَّعَنَهُ اللَّهُ ۘ وَقَالَ لَأَتَّخِذَنَّ مِنْ عِبَادِكَ نَصِيبًا مَّفْرُوضًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور شیطان نے کہا کہ میں تیرے بندوں سے (گمراہی کا) ایک مقررہ حصہ لے کر رہوں گا

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- مقرر شدہ حصہ سے، مراد وہ نذر ونیاز بھی ہو سکتی ہے جو مشرکین اپنے بتوں اور قبروں میں مدفون اشخاص کے نام نکالتے ہیں اور جہنمیوں کا وہ کوٹہ بھی ہو سکتا ہے جنہیں شیطان گمراہ کرکے اپنے ساتھ جہنم میں لے جائے گا۔