سورة النسآء - آیت 132

وَلِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۚ وَكَفَىٰ بِاللَّهِ وَكِيلًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور (بے شک) اللہ ہی کے لیے ہے، جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے۔ اور (جو کوئی اس کی فرماں برداری کرے تو) کارسازی کے لیے اس کا کارسازی کے لیے اس کا کارساز ہونا کفایت کرتا ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 2 شاہ صاحب لکھتے ہیں : تین بار فرمایا کہ اللہ کا ہے جو کچھ آسمان وزمین میں ہے پہلی بار کشانش کا بیان ہے دوسری باربے پروائی کا اگر تم منکر ہو اور تیسری بار کارسازی کا اگر تم تقوی ٰ پکڑو۔ (موضح) جب یہ آّیت نازل ہوئی تو آنحضرت ﷺ نے سلمان کی طرف اشارہ کر کے فرمایا : ھم فوم ھذ کہ یہاں آخرین سے مراد یہ لوگ ہیں (قرطبی)