سورة الانعام - آیت 162

قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

فرما دیجیے کہ بے شک میری نماز اور میری قربانی اور میری زندگی اور میری موت اللہ کے لیے ہے جوجہانوں کا رب ہے۔ (١٦٢)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(161) اوپر کی آیت میں دین کی بنیادی بات کی طرف اشارہ ہے، اور اس آیت میں بعض جز ئیات کا ذکر کیا گیا ہے، اور نبی کریم (ﷺ) کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ مشرکین کو بتا دیں جو غیر اللہ کی عبادت کرتے ہیں اور غیروں کے نام پر ذبح کرتے ہیں کہ وہ ان کی تمام شرکیہ باتوں میں ان کے مخالف ہیں۔ اور ان کی نماز، ان کی قربانی اور ان کی زندگی اور ان کی موت، سب رب العالمین کے لیے مخصوص ہے،