سورة الانعام - آیت 51

وَأَنذِرْ بِهِ الَّذِينَ يَخَافُونَ أَن يُحْشَرُوا إِلَىٰ رَبِّهِمْ ۙ لَيْسَ لَهُم مِّن دُونِهِ وَلِيٌّ وَلَا شَفِيعٌ لَّعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اور اس کے ساتھ ان لوگوں کو ڈرائیں جو خوف رکھتے ہیں کہ اپنے رب کی طرف لے جا کر اکٹھے کیے جائیں گے اس کے سوا ان کا نہ کوئی دوست ہوگا اور نہ کوئی سفارش کرنے والا تاکہ وہ بچ جائیں“ (٥١)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(50) گذشتہ آیتوں میں اللہ تعالیٰ نے خبر دی تھی کہ مشرکین بہرے، گونگے، اور اندھے آدمی کے مانند ہیں، بلکہ مردے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے روز روشن کی طرح واضح نشانیوں سے کوئی عبرت حاصل نہیں کی، اب اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی (ﷺ) کو حکم دیا کہ آپ ان لوگوں کو تبلیغ کیجئے جو اللہ کی وحی سے متا ثر اور مستفید ہوتے ہیں۔