سورة الانعام - آیت 5

فَقَدْ كَذَّبُوا بِالْحَقِّ لَمَّا جَاءَهُمْ ۖ فَسَوْفَ يَأْتِيهِمْ أَنبَاءُ مَا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” پس بے شک انہوں نے حق کو جھٹلادیا جب ان کے پاس آیا توجلد ہی ان کے پاس اس کی خبریں آجائیں گی جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے ہیں۔ (٥)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(7) حق سے مراد یا تو قرآن کریم ہے، یا نبی کریم ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی مبارک ذات، اس آیت میں کفار مکہ کے لیے تہدید ووعید ہے کہ اگر وہ حق کو جھٹلاتے ہیں تو جان لیں کہ اس کی تکذیب کا انجام وہ پاکر رہیں گے، چناچہ میدان بدر میں وہ لوگ گاجر مولی کی طرح کاٹ دیئے گئے