سورة المآئدہ - آیت 111

وَإِذْ أَوْحَيْتُ إِلَى الْحَوَارِيِّينَ أَنْ آمِنُوا بِي وَبِرَسُولِي قَالُوا آمَنَّا وَاشْهَدْ بِأَنَّنَا مُسْلِمُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اور جب میں نے حواریوں کی طرف وحی کی کہ مجھ پر اور میرے رسول پر ایمان لاؤ انہوں نے کہا ہم ایمان لائے اور گواہ رہیں کہ بے شک ہم فرماں بردار ہیں۔ (١١١)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(138) یہاں وحی سے مراد الہام اور دل میں القاء ہے۔ اور اس میں بھی اللہ تعالیٰ نے عیسیٰ (علیہ السلام) پر اپنے ایک احسان کا ذکر کیا ہے کہ اللہ نے انہیں انصار و مددگار عطا کیا تھا، اور عندالناس انہیں محبوب و مقبول بنایا تھا۔