سورة المآئدہ - آیت 62

وَتَرَىٰ كَثِيرًا مِّنْهُمْ يُسَارِعُونَ فِي الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَأَكْلِهِمُ السُّحْتَ ۚ لَبِئْسَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور آپ ان میں سے بہت سے لوگوں کو دیکھیں گے کہ گناہ اور زیادتی اور حرام خوری میں دوڑ کر جاتے ہیں۔ یقیناً برا ہے جو وہ کرتے ہیں۔“ (٦٢)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

85۔ بہت سے یہود کی صفت بیان کی گئی ہے کہ وہ کذب بیانی، ارتکاب معصیت اور ظلم و زیادتی اور حرام خوری میں، اللہ اور انسانوں سے شرم کیے بغیر تیزی سے آگے بڑھنے والے ہیں۔