سورة المآئدہ - آیت 31

فَبَعَثَ اللَّهُ غُرَابًا يَبْحَثُ فِي الْأَرْضِ لِيُرِيَهُ كَيْفَ يُوَارِي سَوْءَةَ أَخِيهِ ۚ قَالَ يَا وَيْلَتَا أَعَجَزْتُ أَنْ أَكُونَ مِثْلَ هَٰذَا الْغُرَابِ فَأُوَارِيَ سَوْءَةَ أَخِي ۖ فَأَصْبَحَ مِنَ النَّادِمِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” پھر اللہ نے کوّابھیجا جو زمین کریدتا تھا تاکہ اسے دکھائے کہ وہ اپنے بھائی کی لاش کس طرح چھپائے، کہنے لگاہائے افسوس ! کیا میں اس سے بھی گیا گزرا ہوں افسوس اس کوّے جیسا ہو تاکہ اپنے بھائی کی لاش چھپا دیتا۔ سو وہ نادم ہونے والوں میں سے ہوگیا۔“ (٣١

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

44۔ قابیل قتل کردینے کے بعد شدید حیرت میں پڑگیا کہ اب اپنے بھائی کی لاش کو کیا کرے، تو اللہ نے کوا کو بھیج دیا جو اپنی چونچ اور اپنے پاؤں سے زمین کو گہرا کھودنے لگا۔ سدی نے بعض صحابہ کرام سے روایت کی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے دو کو وں کو بھیج دیا جنہوں نے لڑنا شروع کردیا، پھر ایک نے دوسرے کو قتل کردیا، اور زمین کھود کر اس میں ڈال دیا اور اوپر سے مٹی ڈال دی۔