سورة النسآء - آیت 151

أُولَٰئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ حَقًّا ۚ وَأَعْتَدْنَا لِلْكَافِرِينَ عَذَابًا مُّهِينًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یہی لوگ پکے کافر ہیں اور ہم نے کافروں کے لیے ذلیل کرنے والا عذاب تیار کر رکھا ہے۔“ (١٥١)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

143۔ انہیں اہل کفر کو ان کے کفر کے نتیجہ میں عذاب الیم کی دھمکی دی گئی ہے۔