سورة النسآء - آیت 130

وَإِن يَتَفَرَّقَا يُغْنِ اللَّهُ كُلًّا مِّن سَعَتِهِ ۚ وَكَانَ اللَّهُ وَاسِعًا حَكِيمًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور اگر میاں بیوی جدا ہوجائیں تو اللہ تعالیٰ اپنی کشادگی سے ہر ایک کو بے نیاز کر دے گا۔ اللہ تعالیٰ کشادگی والا، حکمت والا ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

126۔ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے وعدہ کیا ہے کہ اگر شوہر اور بیوی میں ہر ممکن کوشش کے باوجود صلح نہ ہوسکے، اور دونوں ایک دوسرے سے خوش اسلوبی کے ساتھ الگ ہوجائیں، تو اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے دونوں کو ایک دوسرے سے مستغنی کردے گا، اور اس سے اچھے رشتہ کا انتظام کردے گا، اللہ تعالیٰ بہت وسیع فضل والا اور بڑی حکمتوں والا ہے