سورة البينة - آیت 4

وَمَا تَفَرَّقَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ إِلَّا مِن بَعْدِ مَا جَاءَتْهُمُ الْبَيِّنَةُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جن لوگوں کو پہلے کتاب دی گئی تھی یہ آپس میں تقسیم نہیں ہوئے مگر اس کے بعد کہ ان کے پاس واضح دلیل آچکی تھی

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(4) اس آیت کریمہ میں ان اہل کتاب کی زجر وتو بیخ کی گئی ہے جو رسول کریم (ﷺ) پر ایمان نہیں لائے اللہ نے کہا کہ اس کا سبب یہ نہیں تھا کہ انہوں نے حق کو نہیں پہچانا، بلکہ حق واضح ہوجانے کے بعد انہوں نے کفر کو ترجیح دیا۔ مفسرین لکھتے ہیں کہ تمام یہود و نصاریٰ بعثت نبوی سے پہلے، خاتم النبین کی آمد کا انتظار کرتے رہے یہاں تک کہ آپ مبعوث ہوگئے اس کے بعد آپ پر ایمان لانے میں اختلاف کر بیٹھے، بعض لوگ ایمان لے آئے اور بعض نے انکار کردیا سورۃ آل عمران آیت(19) میں اللہ تعالیٰ نے اسی بات کو یوں بیان فرمایا ہے : ﴿وَمَا اخْتَلَفَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ إِلَّا مِن بَعْدِ مَا جَاءَهُمُ الْعِلْمُ بَغْيًا بَيْنَهُمْ Ĭ ” اور اہل کتاب نے اپنے پاس علم آجانے کے بعد محض سرکشی اور حسد کی بنا پر اختلاف کیا۔ “