سورة الضحى - آیت 9

فَأَمَّا الْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرْ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

لہٰذا یتیم پر سختی نہ کرو

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(9)ان نعمتوں کا تقاضا تھا کہ نبی کریم (ﷺ) اپنے رب کا شکر ادا کرتے اس لئے اللہ نے آپ کو شکر کی تعلیم دی اور کہا کہ آپ یتیم کے ساتھ برابر تاؤ نہ کیجیے اس سے تنگ دل نہ ہو یئے، نہ اسے ڈانٹئے بلکہ اس کا خیال کیجیے اور اس کے ساتھ ایسا اچھا برتاؤ کیجیے جیسا آپ چاہیں گے کہ آپ کی وفات کے بعد دوسرے آپ کی اولاد کے ساتھ کریں۔