سورة الأعلى - آیت 9

فَذَكِّرْ إِن نَّفَعَتِ الذِّكْرَىٰ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

لہٰذا تم نصیحت کرو اگر کسی کو نصیحت فائدہ دینے والی ہو

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(9)اور اے میرے نبی ! آپ لوگوں کے سامنے اللہ کی شریعت اور اس کی آیتوں کو بیان کرتے رہئے ،چاہے اس سے سارے لوگ نفع اٹھائیں یا نہ اٹھائیں، آپ کا کام تو دین کی تبلیغ کرتے رہنا ہے ۔