سورة الجن - آیت 23

إِلَّا بَلَاغًا مِّنَ اللَّهِ وَرِسَالَاتِهِ ۚ وَمَن يَعْصِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَإِنَّ لَهُ نَارَ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

میرا کام اس کے سوا کچھ نہیں ہے کہ اللہ کی بات اور اس کے پیغامات پہنچا دوں۔ جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کی بات نہ مانے گا اس کے لیے 3 کی آگ ہے اور وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(23)اے میرے نبی ! آپ کہہ دیجیے کہ میں تو صرف اللہ کا پیغامبر اور اس کا رسول ہوں اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے گا اور اس کے رسول کی دعوت کو قبول نہیں کرے گا، اس کا ٹھکانہ نار جہنم ہوگا، جس میں وہ ہمیشہ جلتا رہے گا۔