سورة الواقعة - آیت 69

أَأَنتُمْ أَنزَلْتُمُوهُ مِنَ الْمُزْنِ أَمْ نَحْنُ الْمُنزِلُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اسے بادل سے تم برستے ہو یا ہم اسے برساتے ہیں؟

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اسے بادل سے بارش کی شکل میں زمین پر تم برساتے ہو، یا ہم؟ جواب ظاہر ہے کہ اسے ہم برساتے ہیں جب تمہیں اس کا اعتراف ہے، تو پھر باری تعالیٰ کی وحدانیت کا اعتراف کیوں نہیں کرتے ہو اور اس بات کو کیوں نہیں مانتے کہ وہ قادر مطلق قیامت کے دن تمہیں دوبارہ زندہ کرنے پر قادر رہے۔