سورة الواقعة - آیت 17

يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ان کی مہمان نوازی ہمیشہ رہنے والے نو عمر لڑکے کریں گئے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(7) ان کی خدمت کے لئے ہر دم ان کے اردگرد ایسے لڑکے موجود ہوں گے جو نہ بوڑھے ہوں گے اور نہ ان کی شکلیں بدلیں گی اور نہ وہ مریں گے، بعض کہتے ہیں کہ وہ مسلمانوں کے چھوٹے بچے ہوں گے جو کوئی عمل صالح کرنے سے پہلے ہی مر گئے تھے۔ بعض کا خیال ہے کہ وہ مشرکین کے بچے ہوں گے اور تیسرا قول جو بعید از امکان نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ انہی جنت میں اہل جنت کی خدمت کے لئے پیدا کرے گا۔ واللہ اعلم