سورة الرحمن - آیت 39

فَيَوْمَئِذٍ لَّا يُسْأَلُ عَن ذَنبِهِ إِنسٌ وَلَا جَانٌّ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اس دن کسی انسان اور کسی جن سے اس کا جرم پوچھنے کی ضرورت نہیں ہو گی

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(18) جب قیامت واقع ہوگی اور مردے اپنی قبروں سے نکل کر میدان محشر کی طرف دوڑیں گے، اس دن کسی جن و انس سے اس کے گناہوں کے بارے میں نہیں پوچھا جائے گا، کیونکہ سب اپنی اپنی پیشانیوں سے پہچانے جائیں گے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ آل عمران آیت (106) میں فرمایا ہے : ” جس دن بعض چہرے سفید ہوں گے اور بعض سیاہ“