سورة الطور - آیت 23

يَتَنَازَعُونَ فِيهَا كَأْسًا لَّا لَغْوٌ فِيهَا وَلَا تَأْثِيمٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

وہ ایک دوسرے سے جام شراب لپک لپک کرلے رہے ہوں گے جس میں نہ لغو ہوگی نہ گناہ کا کام ہو گا

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

وہ لوگ ایک دوسرے کو شراب سے بھرے جام دیں گے، جسے پی کر بدمست نہیں ہوں گے، نہ زبان سے نازیبا اور فحش کلمات نکالیں گے اور نہ ہی اسے پی کر بہکیں گے اور نہ گناہ کا ارتکاب کریں گے، جیسا کہ دنیا والے دنیا کی حرام شراب پی کر بہکتے ہیں، فحش بکتے ہیں اور دوسروں کی عزت پر دست درازی کرتے ہیں۔