سورة ق - آیت 11

رِّزْقًا لِّلْعِبَادِ ۖ وَأَحْيَيْنَا بِهِ بَلْدَةً مَّيْتًا ۚ كَذَٰلِكَ الْخُرُوجُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یہ انتظام ہے بندوں کو رزق دینے کا۔ اس پانی سے ہم مردہ زمین کو زندگی بخشتے ہیں اسی طرح ہی (مُردوں کا) نکلنا ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اللہ نے یہ ساری چیزیں اپنے بندوں کی روزی کے لئے پیدا کی ہیں۔ اور اللہ نے پانی کے ذریعہ قحط زدہ مردہ زمینوں میں جان ڈال دی ہے اور ان میں قسم قسم کے پودے، پھول اور پھل اگائے، جس طرح اللہ کی قدرت سے پانی کے ذریعہ مردہ زمین میں جان پڑگئی، اسی طرح قیامت کے دن مردے اپنی قبروں سے زندہ ہو کر میدان محشر کی طرف دوڑ پڑیں گے۔