سورة الجاثية - آیت 20

هَٰذَا بَصَائِرُ لِلنَّاسِ وَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِّقَوْمٍ يُوقِنُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یہ بصیرت کی باتیں سب لوگوں کے لیے ہیں اور ہدایت اور رحمت ان لوگوں کے لیے ہے جو یقین رکھتے ہیں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت (20) میں اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی عظمت بیان فرمائی ہے کہ اس میں جو احکام شریعت اور جو براہین و دلائل بیان کئے گئے ہیں ان میں غور و فکر کرنے سے قلب مومن میں ایسی بصیرت پیدا ہوتی ہے کہ وہ نافع و ضار اور حق و باطل کے درمیان تفریق کرنے لگتا ہے۔ یہ وہ کتاب ہے جو مومنوں کے لئے منبع ہدایت و رحمت ہے۔