سورة فصلت - آیت 24

فَإِن يَصْبِرُوا فَالنَّارُ مَثْوًى لَّهُمْ ۖ وَإِن يَسْتَعْتِبُوا فَمَا هُم مِّنَ الْمُعْتَبِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

صبر کریں یا نہ کریں آگ ہی ان کا ٹھکانہ ہوگی، اور اگر توبہ کریں تو ان کی توبہ قبول نہ ہوگی

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت (24) میں اللہ تعالیٰ نے اسلوب کلام بدلتے ہوئے فرمایا کہ آج اگر جہنمی صبر کا مظاہرہ کرتے ہیں، تو اس کے سوا چارہ ہی کیا ہے، کیونکہ اب تو جہنم ہی ان کا ہمیشہ کے لئے ٹھکانا ہے اور اگر چاہتے ہیں کہ اللہ ان سے راضی ہوجائے اور جنت میں داخل کردیئے جائیں، تو ان کی یہ تمنا کبھی پوری نہیں ہوگی، یعنی نہ جہنم سے نکالے جائیں گے اور نہ ہی اس کا عذاب ہی ان سے ہلکا کیا جائے گا۔