سورة غافر - آیت 44

فَسَتَذْكُرُونَ مَا أَقُولُ لَكُمْ ۚ وَأُفَوِّضُ أَمْرِي إِلَى اللَّهِ ۚ إِنَّ اللَّهَ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جو کچھ میں کہہ رہا ہوں، عنقریب وقت آئے گا۔ کہ تم اسے یاد کرو گے، اب اپنا معاملہ اللہ کے حوالے کرتا ہوں، وہ اپنے بندوں کو پوری طرح دیکھنے والا ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

مرد مومن نے کہا : لوگو ! جب عذاب الٰہی تمہیں چاروں طرف سے گھیر لے گا اس وقت مجھے اور میری باتیں یاد کرو گے، اور میں اپنا معاملہ اللہ کے حوالے کرتا ہوں وہ اپنے فرمانبردار اور نافرمان تمام بندوں سے خوب واقف ہے۔ وہ بہتر جانتا ہے کہ کون جزائے خیر کا مستحق ہے اور کون عذاب کا۔ مفسرین لکھتے ہیں کہ مرد مومن کی اس بات میں فرعونیوں کے لئے عذاب کی دھمکی تھی۔ اور یہ بات اس نے اس وقت کہی جب کافروں نے اسے قتل کرنا چاہا۔ مقاتل کہتے ہیں کہ وہ مرد مومن بھاگ کر پہاڑ کی طرف چلا گیا اور کفار اسے پکڑ نہیں پائے۔