سورة ص - آیت 11

جُندٌ مَّا هُنَالِكَ مَهْزُومٌ مِّنَ الْأَحْزَابِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یہ تو جتھوں میں سے ایک چھوٹا سا جتھا ہے جو اسی جگہ شکست کھانے والا ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اسی لئے اللہ نے آیت (11) میں فرمایا کہ کافر قریش کا حقیر لشکر عنقریب ہی بری طرح شکست کھائے گا اور ہمیشہ کے لئے ان کا زور ٹوٹ جائے گا۔ اس لئے اے میرے نبی ! آپ ان کی پرواہ نہ کیجیے، آپ کے خلاف ان کی ہر سازش دھری کی دھری رہ جائے گی۔ چنانچہ میدان بدر میں بری طرح قتل کیےگئے اور جو بچ گئے قید کر لئے گئے اور فتح مکہ کے دن رہی سہی کمی پوری ہوگئی اور نہایت ذلت و رسوائی کے ساتھ نبی کریم (ﷺ) کے سامنے آ کر اپنی جان بخشی کی بھیک مانگی ؟