سورة ص - آیت 3

كَمْ أَهْلَكْنَا مِن قَبْلِهِم مِّن قَرْنٍ فَنَادَوا وَّلَاتَ حِينَ مَنَاصٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ان سے پہلے ہم ایسی کتنی ہی قوموں کو ہلاک کرچکے ہیں۔ وہ چیخ اٹھے تھے مگر وہ وقت نجات پانے والا نہ تھا

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(2) گزشتہ کافرو مشرک قوموں کا جوا انجام ہوا، اسے بیان کر کے کفار قریش کو دھمکی دی جا رہی ہے اللہ نے فرمایا کہ ہم نے اہل مکہ سے قبل بہت سی قوموں کو ان کے کبر و غرور اور کفر و شرک کی وجہ سے ہلاک کردیا اور جب عذاب آیا تو فریاد رسی کے لئے چیخنے اور پکارنے لگیں، لیکن اس وقت کی چیخ و پکار سے انہیں کیا فائدہ پہنچ سکتا تھا اس وقت نہ تو وہ لوگ بھاگ سکتے تھے، نہ ہی کوئی انہیں بچا سکتا تھا۔