سورة الأحزاب - آیت 63

يَسْأَلُكَ النَّاسُ عَنِ السَّاعَةِ ۖ قُلْ إِنَّمَا عِلْمُهَا عِندَ اللَّهِ ۚ وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّ السَّاعَةَ تَكُونُ قَرِيبًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

لوگ آپ سے پوچھتے ہیں کہ قیامت کی گھڑی کب آئے گی؟ فرمائیں اسے تو صرف اللہ ہی جانتا ہے۔ تمہیں کیا خبر شاید کہ وہ قریب ہی آ چکی ہو

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

50 مشرکین مکہ بطور استہزاء اور یہود مدینہ بطور امتحان رسول اللہ (ﷺ) سے یہ پوچھتے تھے کہ قیامت کب آئے گی، تو اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (ﷺ) کی زبانی ان کا جواب دیا کہ اس کا علم تو صرف اللہ کو ہے اس کی خبر اس نے نہ کسی نبی کو دی ہے، نہ ہی کسی فرشتے کو، اور ان سے بطور دھمکی کہا، تمہیں کیا معلوم کہ اس کا وقت قریب آگیا ہو اور تم اپنے انجام کو پہنچنے ہی والے ہو۔