سورة السجدة - آیت 22

وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّن ذُكِّرَ بِآيَاتِ رَبِّهِ ثُمَّ أَعْرَضَ عَنْهَا ۚ إِنَّا مِنَ الْمُجْرِمِينَ مُنتَقِمُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور اس سے بڑا ظالم کون ہوگا جسے اس کے رب کی آیات کے ذریعہ سے نصیحت کی جائے اور وہ ان سے منہ پھیر لے، ایسے مجرموں سے تو ہم انتقام لیں گے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(16) جس آدمی کو قرآن کریم کی آیتیں پڑھ کر نصیحت کی جائے، جنت کی بشارت دی جائے اور جہنم سے ڈرایا جائے، لیکن کبرت و نخوت کی وجہ سے ایمان لانے کے بجائے، ان آیتوں سے منہ موڑے، وہ اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں بہت بڑا ظالم و مجرم ہے اور جو شخص قرآن کریم کی دعوت توحید پہنچنے کے باوجود اپنے کفر و شرک پر اڑا رہے گا، اللہ تعالیٰ ایسے مجرموں سے ضرور انتقام لے گا، انہیں عذاب میں مبتلا کرے گا اور اپنے مومن پر متقی بندوں کو ان پر غلبہ عطا کرے گا۔