سورة لقمان - آیت 26

لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اللہ ہی کا ہے بے شک اللہ بے نیاز اور تعریف والا ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(19) اے میرے نبی ! آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے، سب اللہ کے مملوک اور اسی کے بندے ہیں، وہ ذات برحق سب سے بے نیاز اور محمود الصفات ہے، اس کو مشرکین یا غیر مشرکین کی عبادتوں کی ضرورت نہیں ہے، اس لئے آپ غم نہ کیجیے اور وہ عبادت کریں یا نہ کریں، پرواہ نہ کیجیے۔