سورة القصص - آیت 66

فَعَمِيَتْ عَلَيْهِمُ الْأَنبَاءُ يَوْمَئِذٍ فَهُمْ لَا يَتَسَاءَلُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اس وقت کوئی جواب ان کو نہ سوجھے گا اور نہ یہ آپس میں ایک دوسرے سے پوچھ سکیں گے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

تو ان سب کی زبانیں گنگ ہوجائیں گی۔ اور مارے خوف ودہشت کے آپس میں بھی کوئی بات نہیں کریں گے اس لیے کہ انہیں یقین ہوجائے گا کہ اب ان کا ٹھکانہ جہنم کے سوا کوئی دوسری جگہ نہیں ہے۔