سورة النمل - آیت 3

الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَهُم بِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جونماز قائم کرتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں اور آخرت پریقین رکھتے ہیں۔“ (٣)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

جو ایمان لانے کے بعد اچھے اعمال کرتے ہیں، نماز قائم کرتے ہیں، زکاۃ ادا کرتے ہیں، اور آخرت پر پورا یقین رکھتے ہیں، معلوم ہوا کہ جو لوگ ایمان اور عمل کی دولت سے محروم ہیں، انہیں اس قرآن سے فائدہ نہیں پہنچتا ہے۔