سورة الشعراء - آیت 159

وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور مہربان بھی۔“ (١٥٩)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور آیت 159 میں فرمایا کہ اے میرے نبی ! آپ کا رب ہر حال میں غالب ہے، اسی لیے اس نے ظالموں کو پکڑ لیا، اور وہ نہایت مہربان ہے، اسی لیے اس عذاب سے اس نے اپنے نیک بندوں کو بچا لیا۔