سورة الشعراء - آیت 63

فَأَوْحَيْنَا إِلَىٰ مُوسَىٰ أَنِ اضْرِب بِّعَصَاكَ الْبَحْرَ ۖ فَانفَلَقَ فَكَانَ كُلُّ فِرْقٍ كَالطَّوْدِ الْعَظِيمِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ہم نے موسیٰ کو وحی کے ذریعہ حکم دیا کہ سمندر پراپنا عصا مار تو یکایک سمندر پھٹ گیا۔ اور اس کی ہر لہر بہت بڑے پہاڑکی طرح ہوگئی۔ (٦٣)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

20۔ اللہ تعالیٰ نے موسیٰ کو بذریعہ وحی حکم دیا کہ آپ اپنی لاٹھی سمندر کے پانی پر مارئیے، انہوں نے ایسا ہی کیا، اور آل یعقوب کے بارہ گروہوں کے لیے سمندر میں بارہ راستے بن گئے، اور پانی اونچے پہاڑ کی طرح دونوں کناروں پر کھڑا ہوگیا،