سورة الشعراء - آیت 34

قَالَ لِلْمَلَإِ حَوْلَهُ إِنَّ هَٰذَا لَسَاحِرٌ عَلِيمٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

فرعون اپنے اردوگرد پیش کے سرداروں سے بولا یہ شخص یقیناً ایک ماہر جادوگر ہے۔“ (٣٤)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

13 فرعون دونوں نشانی دیکھ کر تاڑ گیا کہ یہ کوئی مافوق العادۃ چیز ہے، لیکن اس نے اپنے ارد گرد فرعونیوں کو دھوکہ میں ڈالنے کے لیے کہا کہ یہ تو کوئی بہت بڑا جادوگر ہے،