سورة النور - آیت 51

إِنَّمَا كَانَ قَوْلَ الْمُؤْمِنِينَ إِذَا دُعُوا إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ لِيَحْكُمَ بَيْنَهُمْ أَن يَقُولُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا ۚ وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” ایمان لانے والوں کافرض ہے کہ جب اللہ اور رسول کی طرف بلایا جائے تاکہ رسول ان کے مقدمے کا فیصلہ کرے تو وہ کہیں کہ ہم نے سنا اور اسے تسلیم کیا یہی لوگ کامیاب ہونے والے ہیں۔ (٥١)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

29۔ منافقین کے برخلاف جن مومنوں نے اللہ کی سیدھی راہ کو اختیار کرلیا جب انہیں قرآن و سنت کی طرف بلایا جاتا ہے تو فورا سر نیاز خم کردیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم اللہ اور رسول کی اطاعت کرتے ہیں، ایسے لوگوں کو اللہ نے دنیاو آخرت میں کامیابی کی خوشخبری دے دی ہے ۔