سورة النور - آیت 44

يُقَلِّبُ اللَّهُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّأُولِي الْأَبْصَارِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اللہ ہی رات اور دن کو بدلتا ہے۔ غور سے دیکھنے والوں کے لیے اس میں نصیحت ہے۔“ (٤٤)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

باری تعالیٰ کی قدرت کا ایک مظہر یہ بھی ہے کہ وہ رات اور دن کو الٹتا پھیرتا رہتا ہے، رات آتی ہے تو دن چھپ جاتا ہے اور دن نکلتا ہے تو رات ناپید ہوجاتی ہے، ان تمام مذکورہ بالا مظاہر قدرت الٰہیہ سے اہل عقل و نظر عبرت حاصل کرتے ہیں، اللہ کے جلال و کمال پر ایمان لے آتے ہیں، اور اس کی وحدانیت کا اقرار کر کے صرف اسی کی عبادت کرتے ہیں۔