سورة البقرة - آیت 270

وَمَا أَنفَقْتُم مِّن نَّفَقَةٍ أَوْ نَذَرْتُم مِّن نَّذْرٍ فَإِنَّ اللَّهَ يَعْلَمُهُ ۗ وَمَا لِلظَّالِمِينَ مِنْ أَنصَارٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور تم جو کچھ بھی خرچ کرو یا نذر مانو اللہ تعالیٰ اسے جانتا ہے اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اللہ کی راہ میں لوگ جو کچھ خرچ کرتے ہیں، صدقہ کرتے ہیں، یا نذرانہ پیش کرتے ہیں اللہ انہیں خوب جانتا ہے اور اس علم کا منطقی نتیجہ یہ ہے کہ اللہ انہیں ان اعمال کا اچھا بدلہ عطا فرمائے گا، اور یہ کہ کسی کا ایک ذرہ کے برابر بھی عمل ضائع نہیں ہوگا۔ اور جو ظالم لوگ ان پر واجب کردہ حقوق کو ادا نہیں کرتے یا حرام کا ارتکاب کرتے ہیں، اللہ کا عذاب انہیں پکڑ لے گا اور کوئی ان کا مددگار نہ ہوگا۔