سورة المؤمنون - آیت 80

وَهُوَ الَّذِي يُحْيِي وَيُمِيتُ وَلَهُ اخْتِلَافُ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ ۚ أَفَلَا تَعْقِلُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

وہی زندگی بخشتا ہے اور وہی موت دیتا ہے۔ لیل ونہار کی گردش اسی کے قبضہ قدرت میں ہے کیا تمہاری سمجھ میں یہ بات نہیں آتی؟۔“ (٨٠)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

25۔ اور وہی ہے جو قطرہائے منی کو زندگی دیتا ہے، خون کے لوتھڑے میں روح پھونکتا ہے، اور مختلف اطوار سے گزار کر ایک مکمل انسان کی شکل میں رحم مادر سے باہر نکالتا ہے، اور وہی ہے جو لیل ونہار کو گھٹاتا بڑھاتا ہے، ان تصرفات پر اس کے علاوہ کوئی دوسرا قادر نہیں ہے، تو اے اہل مکہ ! کیا تمہاری عقل میں اتنی سی بات نہیں آتی ہے کہ جس نے پہلی بار بغیر سابق نمونہ کے تمہیں پیدا کیا تھا وہ یقینا تمہیں دوبارہ پیدا کرنے پر قادر ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ جس کے دل کی آنکھ اندھی ہو اسے کسی دلیل سے کوئی فائدہ نہیں پہنچتا ہے،