سورة الحج - آیت 74

مَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ ۗ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ان لوگوں نے اللہ کی قدر ہی نہ پہچانی جس طرح پہچاننے کا حق ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ قوت اور عزت والا ہے۔“ (٧٤)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اسی لیے اللہ تعالیٰ نے آیت (74) میں فرمایا ہے کہ کافروں اور مشرکوں نے اللہ کی قدرو منزلت کو جانا ہی نہیں، وہ تو وہ ہے جس نے اپنی قدرت سے سب کچھ پیدا کیا ہے اور جو ہر چیز پر غالب ہے، کوئی شے اسے مغلوب نہیں کرسکتی اور کوئی چیز اس کے حکم سے سرتابی نہیں کرسکتی۔