سورة طه - آیت 100

مَّنْ أَعْرَضَ عَنْهُ فَإِنَّهُ يَحْمِلُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وِزْرًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جو کوئی اس سے منہ موڑے گا۔ وہ قیامت کے دن بھاری بوجھ اٹھائے گا۔ (١٠٠)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

جو اس سے اعراض کرے گا اس پر ایمان نہیں لائے گا اور اس پر عمل نہیں کرے گا وہ اپنے کفر کی وجہ سے میدان محشر میں بہت سارے گناہوں کے ساتھ آئے گا جو اس کے ناتواں کندھے پر بہت بھاری بوجھ ہوں گے،