سورة طه - آیت 52

قَالَ عِلْمُهَا عِندَ رَبِّي فِي كِتَابٍ ۖ لَّا يَضِلُّ رَبِّي وَلَا يَنسَى

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

موسیٰ نے کہا اس کا علم میرے رب کے پاس ایک کتاب میں محفوظ ہے میرا رب نہ چوکتا ہے اور نہ بھولتا ہے۔“ (٥٢)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

تو موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا کہ ان تمام قوموں کے اعمال کا اللہ کو پورا علم ہے، ان کا ہر قول و عمل ان کے نامہ ہائے اعمال میں محفوظ ہے اور وہ روز قیامت انہیں ان کا بدلہ چکائے گا۔ میرے رب کا دائرہ علم سے کوئی ادنی چیز بھی خارج نہیں ہے، اور نہ ہی اس پر نسیان طاری ہوتا ہے، میرا رب ان دونوں عیوب اور دیگر تمام نقائص سے یکسر پاک ہے، میرا رب وہ ہے جس نے زمین کو تمہارے لیے فرش بنا دیا ہے تاکہ تم اس پر زندگی گزار سکو اور میرا رب وہ ہے جس نے زمین پر تمہارے لیے راستے ہموار کردیئے ہیں تاکہ تم ایک جگہ سے دوسری جگہ جاسکو، اور میرا رب وہ ہے جو آسمان سے بارش نازل کرتا ہے جس سے نہریں بنتی ہیں اور کنویں بھرتے ہیں۔