سورة طه - آیت 49

قَالَ فَمَن رَّبُّكُمَا يَا مُوسَىٰ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” فرعون نے کہا اے موسیٰ تم دونوں کا رب کون ہے ؟ (٤٩)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(١٩) فرعون نے ان دونوں کی پوری تقریر سننے کے بعد کہا، اے موسیٰ ! تم دونوں کا رب کون ہے؟ مفسرین لکھتے ہیں کہ چونکہ وہ اللہ کا منکر اور اپنے رب ہونے کا دعوی دار تھا، اسی لیے اس نے کہا میرے سوا تم دونوں کا رب کون ہے؟ تو موسیٰ علی السلام نے کہا کہ ہمارا رب وہ ہے جس نے ہر ایک مخلوق کو اس کی مخصوص شکل و صورت میں پیدا کیا ہے، اور ہر عضو میں ایک مخصوص فائدہ رکھا ہے، پھر ہر ایک کو طلب رزق کے طریقے سکھائے اور ان کی نسلوں کی بقا کے وسائل و اسباب دے کر انہیں استعمال کرنے کا طریقہ سکھایا ہے۔