سورة طه - آیت 21

قَالَ خُذْهَا وَلَا تَخَفْ ۖ سَنُعِيدُهَا سِيرَتَهَا الْأُولَىٰ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

فرمایا اسے پکڑ لے اور ڈرنا نہیں ہم اسے پہلے کی طرح عصا بنا دیں گے۔“ (٢١)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

موسیٰ نے جب اپنی لاٹھی کا یہ حال دیکھا تو ڈر کر بھاگنے لگے، اللہ نے ان سے کہا کہ آپ اسے پکڑ لیجیے اور ڈریے نہیں، ہم اسے پہلے کی طرح لاٹھی بنا دیں گے۔ چنانچہ انہوں نے ایسا ہی کیا تو وہ لاٹھی بن گئی جو ان کے ہاتھ میں پہلے سے تھی۔