سورة طه - آیت 3

إِلَّا تَذْكِرَةً لِّمَن يَخْشَىٰ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یہ نصیحت ہے ہر اس شخص کے لیے جو ڈرنے والا ہے۔“ (٣)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

بلکہ یہ تو اللہ سے ڈرنے والوں کے لیے اپنی آیتوں میں موعظت و نصیحت لیے ہوئے ہے، تاکہ وہ اس سے استفادہ کرتے ہوئے خلوص نیت کے ساتھ اللہ کی بندگی کریں، اور اس راہ میں کفار و مشرکین کی جانب سے جو بھی تکلیف پہنچے اسے خندہ پیشانی کے ساتھ برداشت کریں۔