سورة مريم - آیت 78

أَطَّلَعَ الْغَيْبَ أَمِ اتَّخَذَ عِندَ الرَّحْمَٰنِ عَهْدًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

کیا اسے غیب کا علم ہوگیا ہے یا اس نے رحمان سے کوئی وعدہ لے رکھا ہے۔ (٧٨)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اس وقت یہ آیت نازل ہوئی کہ کیا اسے غیب کی خبر ہے کہ قیامت کے دن اس کے پاس مال اور اولاد ہوگی، یا اس نے اللہ سے کوئی عہد و پیمان لے رکھا ہے؟