سورة الكهف - آیت 104

الَّذِينَ ضَلَّ سَعْيُهُمْ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَهُمْ يَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ يُحْسِنُونَ صُنْعًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یہ وہ ہیں جن کی دنیا کی زندگی میں ہی ساری محنت ضائع ہوگئی اور وہ سمجھتے رہے کہ وہ سب کچھ ٹھیک کر رہے ہیں۔“ (١٠٤)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

یہ وہ لوگ ہیں جن کی دنیاوی زندگی کی تمام کوششیں رائیگاں ہوگئیں، حالانکہ وہ سمجھتے رہے کہ وہ اپنے حق میں بہت ہی اچھا کر رہے ہیں،