سورة الإسراء - آیت 108

وَيَقُولُونَ سُبْحَانَ رَبِّنَا إِن كَانَ وَعْدُ رَبِّنَا لَمَفْعُولًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

’ اور کہتے ہیں ہمارا رب پاک ہے۔ یقیناً ہمارے رب کا وعدہ تو پورا ہونا ہی تھا۔“ (١٠٨) ”

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور اس کی عظمت اور پاکی بیان کرتے ہیں کہ اس نے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا اور نبی کریم (ﷺ) کو دنیا والوں کی ہدایت و رہنمائی کے لیے مبعوث کردیا، اور وہ کہتے ہیں کہ ہمارے رب کا ہر وعدہ پورا ہو کر رہتا ہے۔