سورة الإسراء - آیت 62

قَالَ أَرَأَيْتَكَ هَٰذَا الَّذِي كَرَّمْتَ عَلَيَّ لَئِنْ أَخَّرْتَنِ إِلَىٰ يَوْمِ الْقِيَامَةِ لَأَحْتَنِكَنَّ ذُرِّيَّتَهُ إِلَّا قَلِيلًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اس نے کہا دیکھ جسے تو نے مجھ پر عزت بخشی ہے اگر تو مجھے قیامت تک مہلت دے تو میں چند لوگوں کے سوا اس کی اولاد کو اپنے چنگل میں پھنسائے رکھوں گا۔“ (٦٢)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

تو نے جو اسے مجھ پر فوقیت دی ہے اور مجھے اس کے سجدہ کرنے کا حکم دیا ہے، تو ایسا کیوں کیا ہے؟ اگر تو نے مجھے قیامت کے دن تک مہلت دی تو سوائے چند مخلص مسلمانوں کے میں سب کو گمراہ کر کے ہلاک کردوں گا، یا میں جدھر چاہوں گا انہیں بہکا کرلے جاؤں گا،