سورة الإسراء - آیت 41

وَلَقَدْ صَرَّفْنَا فِي هَٰذَا الْقُرْآنِ لِيَذَّكَّرُوا وَمَا يَزِيدُهُمْ إِلَّا نُفُورًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اور بلاشبہ ہم نے اس قرآن میں بدل بدل کر بیان کیا ہے تاکہ لوگ نصیحت حاصل کریں اور وہ ان میں نفرت کے سوا کچھ اضافہ نہیں کرتا۔“ (٤١) ”

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(28) اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بہت سے دلائل اور مثالوں کے ذریعہ حق بات کو بیان کردیا ہے تاکہ لوگ نصیحت حاصل کریں اللہ کی طرف رجوع کریں اور شرک کے تمام اقسام سے اس کے پاک ہونے کا عقیدہ رکھیں، لیکن کافروں کا حال یہ ہے کہ قرآن سن کر بدکتے ہیں اور حق سے اعراض کرتے ہیں۔