سورة النحل - آیت 82

فَإِن تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا عَلَيْكَ الْبَلَاغُ الْمُبِينُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

تو آپ کے ذمے صرف کھول کر پیغام پہنچا دینا ہے۔“ (٨٢) ”

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت (82) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ گر ان تمام نعمتوں کو گنائے جانے اور حق کو اس وضاحت کے ساتھ بیان کئے جانے کے باوجود اسلام سے روگردانی کرتے ہیں، تو آپ نے اپنی ذمہ داری پوری کردی، اور اب ان کے پاس کوئی عذر باقی نہ رہا۔