سورة النحل - آیت 23

لَا جَرَمَ أَنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ مَا يُسِرُّونَ وَمَا يُعْلِنُونَ ۚ إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُسْتَكْبِرِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

کوئی شک نہیں یقیناً اللہ جانتا ہے جو وہ چھپاتے ہیں اور جو وہ ظاہر کرتے ہیں۔ بے شک وہ تکبر کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔“ (٢٣)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت (23) میں انہی منکرین قیامت اور باری تعالیٰ کی وحدانیت کا انکار کرنے والوں کو دھمکی دی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے تمام خفیہ اور ظاہر اعمال کو اچھی طرح جانتا ہے، اور وہ ان جیسے تکبر کرنے والوں کو بالکل پسند نہیں کرتا ہے، ان کا ٹھکانا جہنم ہوگا، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ غافر آیت (60) میں فرمایا ہے : کہ جو لوگ کبر کی وجہ سے میری عبادت سے منہ پھیرتے ہیں وہ ذلت و رسوائی کے ساتھ جہنم میں داخل ہوں گے۔