سورة الحجر - آیت 8

مَا نُنَزِّلُ الْمَلَائِكَةَ إِلَّا بِالْحَقِّ وَمَا كَانُوا إِذًا مُّنظَرِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ہم فرشتوں کو نہیں نازل کرتے مگر حق کے ساتھ اور اس وقت وہ مہلت نہیں دیے جاتے۔“ (٨)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اللہ تعالیٰ نے آیت (8) میں ان کے اس کبر و عناد کی تردید کرتے ہوئے فرمایا کہ فرشتے تبلیغ و دعوت کے لیے تو نہیں آتے، البتہ گناہ گار قوموں پر اللہ کا عذاب نازل کرنے کے لیے آتے ہیں اور اس وقت انہیں مہلت نہیں دی جاتی ہے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ الفرقان آیت (22) میں فرمایا ہے : کہ جس دن یہ لوگ فرشتوں کو دیکھ لیں گے اس دن ان گنہگاروں کو کوئی خوشی نہ ہوگی اور فرشتے ان سے کہیں گے کہ آج جنت اور اس کی نعمتیں تم پر حرام کردی گئی ہیں۔